نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کا شیڈول جاری

نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک: پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک (پارٹ اوّل و دوم) کے سالانہ امتحانات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ امتحانات کا آغاز 3 مارچ 2026 سے ہوگا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام بورڈز نے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن فارم، پرنٹ شدہ کاپی اور فیس چالان صرف بینک کے آن لائن نظام کے ذریعے جمع کرائیں۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ہاتھ  سے لکھے گئے فارم یا دستی طور پر جمع کرائے گئے چالان کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔

سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ بورڈز کی سرکاری ویب سائٹس پر دستیاب مکمل رہنمائی دیکھیں اور مقررہ تاریخوں کے اندر داخلہ فارم جمع کرانے کو یقینی بنائیں۔

بورڈ حکام کے مطابق، ان اقدامات کا مقصد امتحانی عمل کو مزید شفاف، منظم اور مؤثر بنانا ہے تاکہ صوبے بھر کے طلبہ کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔

 

Watch Live Public News