ماہرہ خان نے شادی پر کتنے لاکھ کا لباس پہنا ؟

ماہرہ خان نے شادی پر کتنے لاکھ کا لباس پہنا ؟
پاکستان کی سپر سٹار ماہرہ خان اپنے دیرینہ دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں ہیں، اداکارہ کی شادی کے بعد انٹرنیٹ پر ان کے مداح ان کی جانب سے شادی پر پہنے گئے سفید رنگ کے لہنگے کی قیمت جاننے سمیت سے متعلق معلومات تلاش کرتے دکھائی دیے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ماہرہ خان کی شادی کی مختصر تقریب مری کے نجی ہوٹل میں ہوئی، جہاں 2 روز قبل شروع ہونے والی اداکارہ کی شادی کی تقریبات کے لیے ہوٹل کے 200 کمروں کو 6 دن کے لئے بُک کیا گیا۔ اداکارہ کی جانب سے شادی کی تقریب کو انتہائی خفیہ رکھا گیا اور زیادہ تر شوبز کی شخصیات کو بھی شادی میں نہیں بلایا گیا ۔ اب حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیزائنر فراز منان کی ترجمان نے تصدیق کی کہ اداکارہ ماہرہ خان نے اس خاص دن کیلئے ان کے تیار کردہ جوڑے کا انتخاب کیا ہے کہ جس کی قیمت واضح طور پر ظاہر نہ کرتے ہوئے انہوں نے اتنا بتانے پر اکتفا کیا کہ ہمارے کسٹمائزڈ برائیڈل ڈریسز کی قیمت 35 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔
ڈیزائنر فراز منان کی ترجمان کی بات سے واضح ہوتا ہے کہ ماہرہ خان کے عروسی جوڑے کی قیمت بھی 35 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ ہوگی،شادی کی اس پُروقار تقریب کیلئے اداکارہ نے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کا انتخاب کیا جب کہ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق دُولہے میاں سلیم کریم نے یوسف بشیر قریشی (وائی کیو بی) سٹوڈیو کے لباس کو منتخب کیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال ماہرہ خان نے ثمینہ پیرزادہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سلیم کریم سے تعلقات کی تصدیق بھی کی تھی۔ ماہرہ خان سے ایک سوال یہ بھی کیا گیا تھا کہ آپ کو محبت ہوگئی ہے؟ اس کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ ہاں شاید مجھے محبت ہوگئی ہے لیکن میں اتنی آسانی سے اس حوالے سے بات نہیں کر سکتی کیوں کہ میں بہت شرمیلی ہوں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔