ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں قائم آٹزم سنٹر میں اسپیشل بچے پر تشدد کا افسوسناک واقعہ رونما ہواہے۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ 26 ستمبر کو پیش آیا۔جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں خاتون ٹیچر کو بچے پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واقعہ کا مقدمہ 2 اکتوبر کو سندھ ایمپاورمنٹ آف پرسن ود ڈس ایبلیٹی کی مدعیت میں درج کرایا گیا جس میں تشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ادارے نے ٹیچر کو برطرف کردیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والی خاتون کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔