قومی احتساب بیورو کا سرکاری زمین واگزار کرانے کیلئے بڑے آپریشن کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو کا سرکاری زمین واگزار کرانے کیلئے بڑے آپریشن کا فیصلہ
کیپشن: قومی احتساب بیورو کا سرکاری زمین واگزار کرانے کیلئے بڑے آپریشن کا فیصلہ

(دانش منیر) قومی احتساب بیورو کا سرکاری زمین واگزار کرانے کے لیے سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ، صوبہ پنجاب سے سرکاری لینڈ پر قبضہ مافیا کے ریکارڈ طلب کرلیا۔

قومی احتساب بیورو نے صوبہ بھر سے سرکاری زمین واگزار کروانے کے لیے متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ نيب حکام نے مرکزی دفتر میں لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے نام سے اسپیشل یونٹ متحرک کردیا۔ لینڈ ڈائریکٹوریٹ یونٹ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائی کرئے گا۔

نیب نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن کو مراسلے جاری کر دیے ہیں۔ جاری مراسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کو تمام متعلقہ اداروں کو ریکارڈ مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بااثر قبضہ مافیا سے سرکاری جگہ واگزار کروا کر متاثرین کو پراپرٹیز دی جائے گی، تمام اداروں کا تعاون قومی زمین کے حصول میں بڑی معاونت ہوگی۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔