کسی سے معافی نہیں مانگوں گی، مریم نواز کا دوٹوک اعلان

کسی سے معافی نہیں مانگوں گی، مریم نواز کا دوٹوک اعلان
کیپشن: کسی سے معافی نہیں مانگوں گی، مریم نواز کا دوٹوک اعلان

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیپلز پارٹی کے مطالبے پر کہا ہے کہ معافی کیوں مانگوں؟ معافی وہ ترجمان مانگے جنہوں نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگیں گی۔

لاہور میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی عزت نفس کی حفاظت بھی میری ذمہ داری ہے، قومیں پروجیکٹوں سے نہیں خودداری سے بنتی ہیں، آئندہ پنجاب پر بات کرنے سے پہلے سو بار سوچ لینا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور نواز شریف اور شہباز شریف کا گھر ہے۔ لوگ لاہور آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ دوسرے ملک میں آگئے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ دسمبر تک مزید 70 بسیں لاہور آئیں گی، شیخوپورہ، لاہور اور قصور ڈویژن میں 500 بسیں بنائی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہوا کو صاف کریں گے تاکہ لوگ صاف ہوا میں سانس لے سکیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی نے بھی آج قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔

Watch Live Public News