3 ستمبر 1965ء کے فضائی معرکے پر مختصر دستاویزی فلم جاری

3 ستمبر 1965ء کے فضائی معرکے پر مختصر دستاویزی فلم جاری
کراچی: پاک فضائیہ نے 3 ستمبر 1965ء کے فضائی معرکے پر مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی ہے۔ پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دستاویزی فلم قوم کے بہادر سپوتوں کی جرأت و شجاعت کو اجاگر کرنے کے لئے جاری کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دستاویزی فلم 3 ستمبر 1965ء کے دن لڑے جانے والے فضائی معرکے کے احوال پر مبنی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔