فاسٹ بولر سہیل خان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

فاسٹ بولر سہیل خان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سہیل خان نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ سہیل خان نے لکھا کہ 'اپنے قریبی افراد سے مشاورت کے بعد میں نے انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی فیملی، کوچز مینٹورز ،ساتھیوں ،فینز اور وہ سب جنہوں نے سپورٹ کیا ان کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ڈومیسٹک وائٹ بال اور فرنچائز کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ خیا ل رہے کہ سہیل خان نے پاکستان کیجانب سے 9 ٹیسٹ، 13 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔