زرعی اراضی کی خریداری کا معاملہ، سہانا خان کو قانونی مشکلات کا سامنا

زرعی اراضی کی خریداری کا معاملہ، سہانا خان کو قانونی مشکلات کا سامنا
کیپشن: زرعی اراضی کی خریداری کا معاملہ، سہانا خان کو قانونی مشکلات کا سامنا

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو ایک زرعی اراضی کی خریداری کے حوالے سے قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان کی بیٹی نے ممبئی کے علاقے علی باغ میں ایک زرعی زمین خریدی ہے اور اس کی دستاویزات میں سہانا کو کسان ظاہر کیا گیا ہے۔ انہوں نے علی باغ میں یہ زمین تین بہنوں انجلی، ریکھا اور پریا سے 12 کروڑ 91 لاکھ روپے میں خریدی ہے جو ان کی وراثت تھی۔

سہانا کے پاس دو پلاٹ ہیں جن کی کل مالیت 22 کروڑ روپے ہے۔ جو 2023 اور 2024 میں خریدے گئے۔ دونوں پلاٹ ڈیجاو فارمز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ ہیں جو کہ گوری خان کی والدہ اور بہنوئی کی ملکیت ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا کو خریداری کے وقت دستاویزات میں مبینہ طور پر کسان ظاہر کیا گیا تھا جس کی وجہ سے اب انہیں قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔

Watch Live Public News