ویب ڈیسک: کھولڑہ پوائنٹ ، ہسو والی ،بدھوانہ ، جھنگ اور ضلع چنیوٹ میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں افراد اور مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو ریسکیو کیا۔
پاک فوج نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپس قائم کر دیے، کپڑے، راشن اور ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری۔ سیلاب متاثرین کے لیے ان علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کر دیے۔
ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف، سیلاب متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اب تک سیکڑوں بزرگ، خواتین اور بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ سیلاب متاثرین نے پاک فوج کے کردار کو بے حد سراہا ہے۔