بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا، دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا، دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری
کیپشن: بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا، دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری

ویب ڈیسک: بھارت کا پاکستان سے سفارتی سطح پر ایک بار پھر رابطہ، بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری۔

وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروز پور زیریں کے مقامات پر سیلاب کا خدشہ ہے۔ دریائے توی میں جموں کے مقام پر اونچے سیلاب کا خدشہ ہے۔

اس سے قبل بھارت نے دریائے چناب میں بھی سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ وزارت آبی وسائل نے انتباہی خط جاری کر دیا۔ جس میں 28 اہم محکموں کو آگاہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ، پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج اور چناب کے بہاو میں مزید اضافے ہو گا۔ ہریکے زیریں اور مناور توی میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو سیلابی صورتحال بارے معلومات فراہم کی ہیں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ دریائے ستلج اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سول انتظامیہ، پاک فوج اور دیگر متعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

Watch Live Public News