(ویب ڈیسک ) عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سندھ میں 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے عید میلاد النبی ؐکی عام تعطیل کا اعلان کردیا
یہ بھی پڑھیں: عام تعطیل کا اعلان، حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے عید میلاد النبی ؐکی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ 12 ربیع الاول 6 ستمبر بروز ہفتہ کو پنجاب بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ملک بھر میں 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔