آن لائن جوا ایپس کی پروموشن ، ایک اور یوٹیوبر گرفتار

آن لائن جوا ایپس کی پروموشن ، ایک اور یوٹیوبر گرفتار

(ویب ڈیسک) آن لائن جواء ایپس کی پروموشن، این سی سی آئی اے نے ایک اور یوٹیوبر کو دھر لیا۔

سعید الرحمان عرف ڈکی بھائی کے بعد مدثر حسن کی گرفتاری آن لائن جوئے کی پروموشن روکنے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہے۔ آن لائن جواء ایپس کی پروموشن کرنے والے ایک اور یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے  کے مطابق یوٹیوبر مدثر حسن پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر جواء ایپ کی پروموشن کرتے ہیں۔

ملزم مدثر حسن ولد سخی حسن، ضلع بھکر کا رہائشی ہے ۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 222/25، پی ای سی اے 2016 اور پی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلاف دفعات 13، 14، 25، 26 پیکا  شامل ہیں۔

این سی سی آئی اے لاہور نے کارروائی کے دوران موبائل فون برآمد کر لیا۔ عدالت سے ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل بھی کر لیا گیا ۔

Watch Live Public News