مسجد نبوی ﷺ کے الیکٹرانک چپ والے 25 ہزار قالین کی حیران کن خصوصیات

مسجد نبوی ﷺ کے الیکٹرانک چپ والے 25 ہزار قالین کی حیران کن خصوصیات
مدینہ منورہ: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اعلیٰ معیار کے قالین نمازیوں کے لیے بچھائے گئے ہیں ان میں الیکٹرانک چپ نصب ہے جس سے قالین کی تیاری، اس کا مقام، دھونے کے اوقات اور انفرادی شناخت کی معلومات موجود ہوتی ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی کے پچیس ہزار قالین ’’ آر ایف آئی ڈی‘‘ سسٹم سے منسلک ہیں جسے ایک مربوط نظام کے تحت استعمال میں لایا جاتا ہے ۔ چپ میں سارا ڈیٹا حتیٰ کہ قالین تک کے دھونے کے اوقات قار بھی محفوظ ہوتے ہیں ۔ قالین پر لگیں چپ میں خودکار نظام یہ بتاتا ہے کہ کسی قالین کو کب دھونے کی ضرورت ہے اور چوں کی چپ میں قالین کے تیاری کے مقام اور اجزا کا بھی ریکارڈ محفوظ ہے اس لیے اسے دھونا بھی آسان ہوجاتا ہے ۔ مسجد نبوی کے صحنوں میں بچھائے گئے ان خصوصی قالینوں کی موٹائی 16 ملی میٹر ہے ۔ انسانی کثافت کی مضبوطی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اس قالین میں کپڑے کا استعمال بھی کیا گیا ہے ۔ جس کیلئے خالص ایکریلک یارن 4000 گرام فی مربع میٹر لگایا گیا ہے ۔ یارن کے ڈھیر کی اونچائی 14 ملی میٹر ہے اور قالین کے فی مربع میٹر میں 575 ہزار ناٹ یا گرہیں ہیں۔ اس قالین میں عرض سمت میں دھاگوں کی تعداد کا تخمینہ فی 10 سینٹی میٹر 115 دھاگوں کا لگایا گیا ہے۔ اور لمبائی میں دھاگوں کی تعداد کا تخمینہ فی 10 سینٹی میٹر 52.5 ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔