(ویب ڈیسک ) عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میڈیکل ٹیم کے چیک اپ کے بعد یہ واضح ہو گیا دونوں میاں بیوی عادتا جھوٹے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پمز ہسپتال کے چار سینئر ڈاکٹرز نے آج بشریٰ بی بی کا تفصیلی میڈیکل چیک کیا، میڈیکل چیک کے دوران زہر دینے یا ہارپک کے قطرے کھانے میں ملانے کے کوئی شواہد نہیں ملے، بشری بی بی کو شکایت تھی کھانے میں مرچیں زیادہ تھیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بشری بی بی اور عمران خان نے الگ الگ بیانات دے کر خود کو مشکوک اور جھوٹے ثابت کیا، میڈیکل ٹیم کے چیک اپ کے بعد یہ واضح ہو گیا دونوں میاں بیوی عادتا جھوٹے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان تو زمان پارک میں رہتے ہوئے بھی زہر کی باتیں کرتا تھا، بشری بی بی کو جھوٹ بولتے تھوڑا سا احساس کرنا چاہیے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ دونوں میاں بیوی شاہانہ انداز میں شاہی جیل کاٹ رہے ہیں، مخالفین کو عقوبت خانوں اور موت کی چکیوں میں ڈالنے والا 7 عدد سیل میں بادشاہوں کی طرح رہ رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پروپگینڈے اور جھوٹ کی شروعات عمران خان اور بشری بی بی سے ہو کر ان کے سوشل میڈیا ٹولز تک پہنچتی ہے، دونوں میاں بیوی کا جھوٹ 24 گھنٹوں میں ہی بے نقاب ہوگیا۔