ویب ڈیسک:گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافےکے بعدآج صرافہ مارکیٹ میں تاحال قیمتوں میں اضافہ یا کمی نہیں دیکھی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے سونے کی قیمت فی تولہ 500 روپے بڑھ کر 325500 روپے ہوگئی ہے جبکہ پچھلے کاروباری دن بدھ کو میں یہ قیمت 325000 روپے تھی۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ہواجو کہ 279063 روپے سے بڑھ کر 278635 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت میں 393 روپے کا اضافہ ہوا جو کہ 255817 روپے سے بڑھ کر 255424 روپے ہوگئی۔
فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں جو کہ بالترتیب 3580 روپے اور 3069 روپے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3089 ڈالر ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت 34.10 ڈالر پر مستحکم رہی۔
