سابق چیف جسٹس پر حملے کےالزام میں پاکستانیوں کے منسوخ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال

سابق چیف جسٹس پر حملے کےالزام میں پاکستانیوں کے منسوخ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال
کیپشن: سابق چیف جسٹس پر حملے کےالزام میں پاکستانیوں کے منسوخ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال

ویب ڈیسک: سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر برطانیہ میں حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ حکومتِ پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی مڈل ٹیمپل آمد پر احتجاج کے بعد ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

سابق چیف جسٹس نے مذکورہ تقریب میں اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی تھی تاہم تقریب سے واپسی پر انہیں اور ان کی اہلیہ کو تحریک انصاف کے ورکرز کی جانب سے حملے اور بدمزگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Watch Live Public News