بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی، محمد نوازشریف کی وزیر اعظم کو مبارکباد

بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی، محمد نوازشریف کی وزیر اعظم کو مبارکباد

(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا، بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباددی اور گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنے پروزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا ہے۔

 محمد نوازشریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے۔ بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کومعاشی ریلیف ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل کمی پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ہی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں،نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ 

Watch Live Public News