سیکورٹی فورسز کا ضلع کیچ میں آپریشن، دو دہشتگر ہلاک

 سیکورٹی فورسز کا ضلع کیچ میں آپریشن، دو دہشتگر ہلاک

ویب ڈیسک: سیکورٹی فورسز کا ضلع کیچ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف ٹھکانے کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کی۔


سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
مارے جانے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، بے گناہ شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔

Watch Live Public News