وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول 80 روپے فی لیٹر کم کرکے عوام کو ریلیف دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول 80 روپے فی لیٹر کم کرکے عوام کو ریلیف دیدیا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول 80 روپے فی لیٹر کم کرکے عوام کو ریلیف دیدیا

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت فی الفور 80 روپے کم کر کے 378 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 378 روپے 41 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گا۔

 قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ملکی وسائل محدود ہیں اور عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے، جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا:

موٹرسائیکل مالکان: فی لیٹر 100 روپے سبسڈی
مال بردار گاڑیاں: ایک ماہ کے لیے فی لیٹر 100 روپے سبسڈی
چھوٹے اور بڑے ٹرک: بالترتیب 70 ہزار اور 80 ہزار روپے سبسڈی
بسیں: ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی
چھوٹے کسان: فی ایکڑ 1500 روپے امداد
ریلوے اکانومی کلاس: کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا

وزیراعظم نے کابینہ ارکان کی چھ ماہ کی تنخواہ قومی خزانے میں جمع کرانے کا بھی اعلان کیا اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے عوام سے وعدہ کیا کہ حکومت تب تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک عوام کی زندگی دوبارہ معمول پر نہ آ جائے۔

واضح رہے کہ حکومت نے جمعرات کو پیٹرول 137 روپے 24 پیسے اور ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 458 روپے 41 پیسے اور ڈیزل 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی تھی۔

Watch Live Public News