ویب ڈیسک: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی جہاز گرانے کے بعد ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج امریکہ کے لیے ایک سیاہ دن ہے۔ ایرانی فضائی دفاعی نظام کی کارروائی میں 2 امریکی طیارے، 5 ڈرون اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے گئے۔
پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ایک کریو جہاز مکمل طور پر تباہ ہوا اور ایرانی فضائی حدود دشمن کے لیے انتہائی خطرناک بن چکی ہے۔
ایرانی نیوز ایجنسی نے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے ایک ہی دن میں 3 امریکی طیارے مار گرائے ہیں، جبکہ ایک پائلٹ کے گرفتار ہونے کی بھی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔