ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے وزیراعظم کی حیثیت سے ملک کی ترقی، خوشحالی اور مضبوط دفاع کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔
وزیراعظم نے پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کی قومی، سیاسی اور آئینی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے آئین پاکستان 1973 کی تیاری اور منظوری میں اہم اور تعمیری کردار ادا کیا، جس نے ملک میں پارلیمانی نظام اور جمہوریت کی مضبوطی کو یقینی بنایا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوامی طرز حکمرانی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھی قابل قدر اقدامات کیے اور پاکستان کی عالمی سطح پر نمائندگی بھی کی۔
وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ذوالفقار علی بھٹو کو اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔