شمالی وزیرستان میں دراندازی  کرنے والے 8 ہلاک خوارج کی شناخت ،2افغان شہری نکلے

شمالی وزیرستان میں دراندازی  کرنے والے 8 ہلاک خوارج کی شناخت ،2افغان شہری نکلے
کیپشن: شمالی وزیرستان میں دراندازی  کرنے والے 8 ہلاک خوارج کی شناخت ،2افغان شہری نکلے

ویب ڈیسک:سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دراندازی کر نے والے8 خوارج  کی شناخت ہو گئی،ہلاک  دہشتگردوں میں سے 2افغان شہری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یکم اپریل 2026 کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں8خوارج کوجہنم واصل کیا۔ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج میں سے 2 افغان شہری ہیں جن کی شناخت ہوگئی ہے۔ پہلا ہلاک دہشتگردامیرحمزہ حقیار ولد عبدالکریم جبکہ دوسرا دہشتگرد امیر عبدالرحیم ولدزرولی ہے جس کا تعلق پکتیا افغانستان سے ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اس ہولناک واقعہ نے افغان طالبان رجیم کے جھوٹے  دعوے کو جھوٹ ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی نہیں کرتے۔  درحقیقت افغان طالبان رجیم امن مذاکرات کی آڑ میں پاکستان سے ریلیف اور وقت حاصل کرکے تجارتی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

 دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی دہشت گردانہ سوچ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی،اگر کسی کو مذاکرات سے متعلق کوئی خوش فہمی ہے تو وہ غلطی پر ہے۔ مذاکرات کے نام پر افغان طالبان صرف دکھاوا کر رہے ہیں “غضب للحق” کو مزید مضبوطی اور شدت کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے۔

Watch Live Public News