(ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ہم نے مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی میڈیا ایران کے موقف کو غلط طریقے سے پیش کر رہا ہے،ہم پاکستان کی کوششوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا،جس چیز کی پرواہ ہے وہ ہم پر مسلط کردہ غیر قانونی جنگ کے حتمی اور دیرپا خاتمے کی شرائط ہیں۔
عباس عراقچی نے اپنی ایکس پوسٹ میں پاکستان زندہ باد لکھا۔
Iran's position is being misrepresented by U.S. media.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 4, 2026
We are deeply grateful to Pakistan for its efforts and have never refused to go to Islamabad. What we care about are the terms of a conclusive and lasting END to the illegal war that is imposed on us.
پاکستان زنده باد pic.twitter.com/AUjBQxOFyA
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مخالفین کے جھوٹے پروپیگنڈے کی بھرپور تردید:
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس (ٹویٹر) ہینڈل پر جاری کردہ بیان میں واضح طور پر کہا ہے کہ ایران نے اسلام آباد میں ہونے والے کسی بھی مذاکرات کا حصہ بننے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ انہوں نے ایرانی انکار کے حوالے سے مغربی میڈیا کی من گھڑت کہانیوں کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کی ہے۔ان کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف اور شکریہ، عالمی امن اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے پاکستان کی ساکھ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یہ بیان مغربی اور بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود ان کے آلہ کاروں کی جانب سے چلائی جانے والی ڈس انفارمیشن مہم کا خاتمہ کرتا ہے۔الحمدللہ، ایک مخلص امن ثالث کے طور پر پاکستان کا قد برقرار ہے اور مخالفین کا مذموم پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے۔
پاکستان تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعمیری روابط کے ذریعے علاقائی امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ مایوس اور دشمن ریاستوں اور غیر ریاستی عناصر کو ناکام بنایا جا سکے۔