نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ کے بیان کا خیر مقدم

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ کے بیان کا خیر مقدم

(ویب ڈیسک ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے نے ایرانی وزیر خارجہ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بیان کی وضاحت کی تعریف کرتے ہوئے  لکھا کہ اپنے بھائی عراقچی کی وضاحت کا خیر مقدم کرتا ہو۔

خیال رہے کہ قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ  امریکی میڈیا ایران کے موقف کو غلط طریقے سے پیش کر رہا ہے،ہم پاکستان کی کوششوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ ہم نے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا،جس چیز کی پرواہ ہے وہ ہم پر مسلط کردہ غیر قانونی جنگ کے حتمی اور دیرپا خاتمے کی شرائط ہیں۔

عباس عراقچی نے اپنی ایکس پوسٹ میں پاکستان زندہ باد لکھا۔

Watch Live Public News