(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ راولپنڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 156 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف ے دیا۔
راولپنڈیز کی جانب سے کامران غلام نے 50 اور ڈیان فورسٹر نے 44رنز بنائے۔اس کے علاوہ محمد رضوان 2، ڈیرل مچل 19 اور عبداللہ فضل 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن ، فہیم اشرف اور سلمان ارشاد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 157 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سمیر منہاس 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔حیدر علی 26 اور مارک چیپمین نے24 رنز بنائے۔
راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر ، رشاد حسین اور جالت خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔