نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا سیاسی پوسٹرز و بینرز پر ان کی تصویر لگانے کا نوٹس، سخت کارروائی کا حکم

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا سیاسی پوسٹرز و بینرز پر ان کی تصویر لگانے کا نوٹس، سخت کارروائی کا حکم
لاہور: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیاسی پوسٹرز و بینرز پران کی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تصویر لگانے والو ں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم دے دیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیاسی پوسٹرز و بینرز پران کی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیاسی بینرز او رپوسٹرز پران کی تصویر لگانے والو ں کے خلاف سخت کاررؤائی کاحکم دیا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کو اس ضمن میں کارروائی کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ حکومتی اداروں کو بھی پوسٹرز اور بینرز پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کی تصویر لگانے سے روک دیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ان کی تصویر کسی بھی سیاسی تشہیر کے لئے استعمال نہ کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی بینرز و پوسٹرز پر تصویر کو کسی صورت نہ لگایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔