ظفر وال: الرحمان ڈویلپرز کا تعلیم دوست اقدام، "لاہور سٹی کالج" پروجیکٹ کا افتتاح کردیا

ظفر وال: الرحمان ڈویلپرز کا تعلیم دوست اقدام،

(ویب ڈیسک )  الرحمن ڈویلپرز نے  ظفروال میں دی " لاہور سٹی کالج" پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے تعلیم دوست پروجیکٹ کا افتتاح کیا ۔ چئیرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں مشتاق   نے  افتتاحی تقریب میں  شرکت کی۔ علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات بھی افتتاح کے موقع پر موجود تھیں۔

" لاہور سٹی کالج" پروجیکٹ  کے افتتاح کے موقع پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ  بھی کیا گیا۔

 دیہی علاقے میں  بچوں کو انٹر تک بین الاقوامی معیار کی تعلیم دینے کیلئے درسگاہ ایک سال کے قلیل عرصے میں مکمل ہوئی۔

Watch Live Public News