اداکارہ حبا بخاری کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

اداکارہ حبا بخاری کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
کیپشن: Hiba Qadir's video
سورس: Instagram

ویب ڈیسک:(محمدساجد) خوبرو پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے کئی سپرہٹ ڈرامے کئے جن کو دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا، ان دنوں ان کا چلنے والا سیریل ’ جاں نثار ‘ بھی کافی مقبول تصور کیا جارہا ہے، اداکاری میں شاندار جوہر دکھانے والی اداکارہ حبا بخاری کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ 

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ حبا بخاری نے عروسی لباس کے ساتھ جیولری پہنی ہوئی ہے، میک اپ کمال کا کیا ہوا ہے، زیب تن کیا عروسی لباس اُن کی خوبصورت میں مزید اضافہ کررہا ہے، ویڈیو کو ادکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا، کیپشن میں لڑکیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے پیغام دیا۔

اداکارہ نے لکھا ’مستقبل میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی دلہنوں کیلئے!

اداکارہ نے بتایا کہ حال ہی میں وہ ’make up by wajeh ‘ کی ’ برائیڈل‘ مہم 2024-25 میں شریک ہوئیں جس کے بارے بتائے بغیر رہ نہیں سکتیں، اگر آپ دلہن بننے والی ہیں تو ’make up by wajeh‘ سے فوراً اپنی بکنگ کرائیں، مجھ پر بھروسہ کریں، آپ کو اس پر افسوس نہیں ہوگا۔

حبا کی ویڈیو وائرل ہونے سوشل میڈیا صارفین نے اس کو خوب پسند کیا اور اداکارہ سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

Watch Live Public News