ویب ڈیسک: یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نغمہ جاری۔
تفصیلات کے مطابق نغمے میں حق اور دفاع وطن کیلئے جان قربان کرنے والے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ گانے کے بول ہیں: ''میں ہوں زندہ مگر ایسے زندوں میں ہوں جو تیری رکھوالیوں میں مارے گئے۔'' گانے میں شہید پولیس اہلکار کی بیٹی نم آنکھوں سے کہتی ہے مجھے ہمیشہ بابا یاد آتے۔
شہید پولیس اہلکار کی بیوہ کہتی ہے کہ میں نے اپنے میاں کی پریس کی ہوئی شرٹ آج تک سنبھال کر رکھی ہوئی ہے۔ جب بھی میں الماری کھولتی ہوں تو مجھے ان کی یاد آتی ہے۔
گانے کے یہ بول بھی ہیں: "راہ تکتی ہوئی بیٹیوں کی قسم ہم یہی ہیں مگر ملیں گے نہیں۔" شہید پولیس اہلکار کی بیٹی کہتی ہے کہ اگر مجھے پاپا واپس مل گئے تو میں انہیں کبھی واپس نہیں جانے دوں گی۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاپا نے اس ملک کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
اہلکار کی بیوہ دعا کرتی ہے کہ اللہ پاک تمام شہیدوں کی قربانی کو قبول کرے۔ شہید ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔