یوٹیوب میں انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسا نیا "کولیب فیچر" متعارف

یوٹیوب میں انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسا نیا
کیپشن: یوٹیوب میں انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسا نیا "کولیب فیچر" متعارف

ویب ڈیسک: یوٹیوب نے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے، جو انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کے "کولیب" (Collaboration) فیچر سے مماثلت رکھتا ہے۔

گوگل کی زیرِ ملکیت اس ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں اب صارفین کو اپنی ویڈیوز میں دیگر افراد کو براہِ راست ٹیگ کرنے کی سہولت دی جا رہی ہے۔ اس فیچر کے ذریعے ناظرین کے لیے نہ صرف نئے کریئیٹرز کو دریافت کرنا آسان ہوگا بلکہ وہ انہیں فوری طور پر فالو یا سبسکرائب بھی کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق، فی الحال یہ فیچر یوٹیوب کے محدود صارفین کو فراہم کیا گیا ہے، تاہم توقع ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ سہولت عالمی سطح پر تمام صارفین کے لیے متعارف کروا دی جائے گی۔

اس نئے فیچر میں جب کوئی شخص کسی دوسرے کریئیٹر کو ویڈیو میں ٹیگ کرے گا، تو مدعو کیے گئے صارف کو ایک "انوائیٹ" موصول ہوگی جسے قبول کرنے کے لیے "اوکے" بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔ بعد ازاں، جب ناظرین ویڈیو پر مین کریئیٹر کا نام دیکھیں گے، تو اس پر کلک کرنے سے ایک پاپ اپ ونڈو کھلے گی جس میں دیگر شریک کریئیٹرز کے نام اور ان کے ساتھ "سبسکرائب" بٹن بھی دکھائی دے گا۔

یوٹیوب کا یہ اقدام واضح طور پر انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی کامیاب فیچرز سے متاثر ہو کر صارفین کو مزید انٹرایکٹو اور مربوط تجربہ فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News