کھانا  میں تاخیر پر  چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑی  بہن کو قتل کردیا

کھانا  میں تاخیر پر  چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑی  بہن کو قتل کردیا

(ویب ڈیسک )   فیصل آباد  میں کھانے میں تاخیر پر چھوٹے بھائی کی جانب سے  فائرنگ کرکے بڑی بہن کوقتل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا افسوسناک واقعہ فیصل آباد  کی تحصیل جڑانوالہ کے گاؤں  چک 564 جی بی میں پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  تھانہ بچیانہ میں  واقعہ کا مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے جبکہ  فائرنگ کرنے والے ملزم ارباز خان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے اور  معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Watch Live Public News