(ویب ڈیسک ) بھارت نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دیدی جس کے بعد 5 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔
اوول میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلش ٹیم 374 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 367 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
آخری دن انگلینڈ کو جیت کیلئے 35 رنز جبکہ بھارت کو 4 وکٹیں درکار تھیں۔
محمد سراج نے آکری روز 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جبکہ پراسدھ کرشنا نے 1 وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ اوول میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 224 رنز بنائے تھے ، جس کے جواب میں انگلینڈ نے 247 رنز بنا کر 23 رنز کی معمولی برتری حاصل کی۔
بھارت نے دوسری اننگز میں 396 رنز اسکور کیے اور انگلینڈ کو فتح کے لیے 374 رنز کا ہدف دیا۔ بھارت کی جانب سے یشسوی جیسوال نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 118 رنز کی اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 105 اور ہیری بروک نے 111 رنز کی جاندار اننگز کھیلی تاہم پوری ٹیم 367 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔