(ویب ڈیسک ) کراچی کے لیاری جنرل اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک ذہنی طور پر مفلوج خاتون کے پیٹ سے بغیر آپریشن کے لوہے کا تالا نکال کر طب کے شعبے میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔
ڈاکٹر انجم رحمان کے مطابق 23 سالہ خاتون ملیر کھوکھرا پار کی رہائشی ہیں، جنہیں آج صبح تشویشناک حالت میں ایمرجنسی میں لایا گیا۔ ابتدائی ٹیسٹ میں ان کے پیٹ میں لوہے کا تالا واضح طور پر دکھائی دیا۔
ماہرین کی ٹیم نے لیپرواسکوپی تکنیک استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی بڑے آپریشن کے کامیابی سے تالا نکال لیا۔ ڈاکٹر کے مطابق خاتون کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
ڈاکٹر انجم کا کہنا تھا کہ کیس پیچیدہ ضرور تھا لیکن اسپتال کی ماہر ٹیم نے اسے مکمل مہارت سے سرانجام دیا۔