پی ٹی آئی کے 5 اگست کو احتجاج کا معاملہ، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

پی ٹی آئی کے 5 اگست کو احتجاج کا معاملہ، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پانچ اگست کو احتجاج کی کال کا معاملہ ، ضلعی انتظامیہ نے سات روز کے لیے راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ،  نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی میں مختلف گروہوں کی جانب سے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کا خدشہ ہے۔

شہر میں اجتماعات، ریلیاں، دھرنوں، جلسے اور جلوسوں پر مکمل طور پر پابندی عائد رہے گی۔

لاؤڈ سپیکر کے استعمال اور نفرت انگیز تقریر پر بھی پابندی عائد رہے گی، دفعہ 144 کا نفاذ 10 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔

Watch Live Public News