پی ٹی آئی کی ایف نائن پارک میں جلسہ کیلئے دی درخواست مسترد

 پی ٹی آئی کی ایف نائن پارک میں جلسہ کیلئے دی درخواست مسترد

ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔

پی ٹی آئی کی جانب سے 31 جولائی کو جلسے کے لیے تحریری درخواست دی گئی تھی ، درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامر مسعود مغل کی جانب سے دی گئی تھی ۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،پاکستان تحریک انصاف نے پانچ اگست کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ 

ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف شاہراہوں پر ڈھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا، احتجاج کی صورت میں ریڈ زون کو سیل رکھا جائے گا،دفعہ 144 نافذ ہے کسی کی بھی جگہ احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

Watch Live Public News