ویب ڈیسک: سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سی پی او راولپنڈی کو اضافی نفری تعینات کرنے کیلئے لکھے گئے خط کا معاملہ، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی پبلک نیوز نے حاصل کر لی ۔
خط کا متن میں کہا گیا کہ سنٹرل جیل راولپنڈی کی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے موثر اقدامات کیےجائیں، سنٹرل جیل اڈیالہ میں اس وقت سات ہزار سات سو قیدی موجود ہیں۔
اڈیالہ جیل میں ہائی پروفائل اور انتہائی سنگین مقدمات میں شامل قیدی موجود ہیں، 5 اگست کو پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج پر اڈیالہ جیل کے باہر کشیدگی کا خدشہ ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے اور احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی بڑھائی جائے۔
ممکنہ احتجاج کے پیش نظر، شرپسندوں کی شناخت اور گرفتاریوں کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
سنٹرل جیل راولپنڈی کے اطراف میں سکیورٹی کے حوالے سے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے خط کی کاپی، سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب و دیگر اعلی حکام کو ارسال کر دی۔
