(ویب ڈیسک ) بھارت میں سوشل میڈیا پر مشہور انفلوئنسر سنجیو کی مہنگی لیمبورگینی ایونٹاڈور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سنجیو، جنہیں نیما منے مگا سنجو کے نام سے جانا جاتا ہے، کی گاڑی کی قیمت تقریباً 10 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی سڑک کنارے کھڑی ہے اور اس کے پچھلے حصے سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، تاہم سنجیو نے خود وضاحت دی کہ لیمبورگینی کو معمولی نقصان پہنچا ہے اور صورت حال مکمل قابو میں ہے۔
ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ سنجیو اپنے لگژری کاروں کے شوق اور سونے کے زیورات کے باعث سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں، اور ان کے انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔