ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سرگرم کارکن ارم اکمل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ 9 مئی کے واقعات کے بعد کئی ماہ تک کوٹ لکھپت جیل میں قید بھی رہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ارم اکمل گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور زیرِ علاج رہنے کے بعد آج انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں، رہنماؤں اور مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پارٹی سے وابستہ افراد نے مرحومہ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
واضح رہے کہ ارم اکمل کو 9 مئی کے واقعات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ کئی ماہ تک کوٹ لکھپت جیل میں قید رہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔