سندھ کی ثقافت اسلامی تہذیب کاحسین امتزاج ہے،بلاول بھٹو

سندھ کی ثقافت اسلامی تہذیب کاحسین امتزاج ہے،بلاول بھٹو
کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت انڈس سویلائیزیشن اور اسلامی تہذیب کا حسین امتزاج ہے۔ پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یومِ ثقافتِ سندھ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یہ دن منانے والوں کو مبارکباد دی ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کی ثقافت انڈس سویلائیزیشن اور اسلامی تہذیب کا حسین امتزاج ہے، سندھ کی ثقافت کی ماں موہن جو دڑو ہے، سندھ کی اجرک، ٹوپی، رلی، لوک ادب، موسیقی اور روایتی کھانے اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ثقافتی تنوع اس کی خوبصورتی اور طاقت ہے، دنیا بھی اس پر متفق ہے کہ ثقافتی تنوع انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے، پاکستانی ثقافت، آرٹ اور ادب کو فروغ دینا پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے، پاکستانی نوجوان اپنی ثقافت کو دنیا میں جدید انداز سے اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔