پیشہ ورانہ مہارت کا فقدان، بھارتی فوجی مشق کے دوران ایک اہلکار ہلاک

پیشہ ورانہ مہارت کا فقدان، بھارتی فوجی مشق کے دوران ایک اہلکار ہلاک
کیپشن: پیشہ ورانہ مہارت کا فقدان، بھارتی فوجی مشق کے دوران ایک اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک: بھارتی فوج میں ایک بار پھر پیشہ ورانہ مہارت کا فقدان سامنے آیا ہے، جب راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر میں فوجی مشق کے دوران ٹینک اندرا گاندھی کینال میں ڈوب گیا۔ حادثے میں ایک سپاہی ہلاک ہوگیا، جبکہ دو اہلکاروں نے اپنی جان بچالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، فوجی مشق کے دوران ٹینک نہر عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ وہ ڈوب گیا۔ ایک سپاہی حادثے کے دوران پھنس کر ہلاک ہو گیا، اور امدادی ٹیموں کی تاخیر کی وجہ سے اس کی لاش جائے حادثہ سے دور ملی۔ ریسکیو اور سول ڈیفنس فورس نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ہلاک ہونے والے اہلکار کی لاش برآمد کی۔

یہ پہلا حادثہ نہیں، اس سے قبل جون 2024 میں لداخ میں دریا عبور کرنے کے دوران پانچ اہلکار ہلاک ہوئے تھے، جبکہ اکتوبر 2022 میں فائرنگ کی مشق کے دوران ٹینک پھٹنے سے دو اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔

ایسے واقعات بھارتی فوجی مشقوں میں حفاظتی اقدامات اور پیشہ ورانہ مہارت کی کمی کو اجاگر کرتے ہیں۔

Watch Live Public News