ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کی پیشکش قبول کر لی ہے۔
پی پی قیادت نے پنجاب حکومت کی اسپیس دینے کی آفر منظور کر لی ہے، اور اس فیصلے سے متعلق پنجاب حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت کو بورڈز، کمیٹیوں اور لا افسران کی تعیناتی کے لیے اپنے نامزد افراد بھی بھجوا دیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب حکومت کے ماتحت مختلف بورڈز اور کمیٹیوں میں نمائندگی حاصل کرے گی، اور پارٹی کے نامزد وکلا پنجاب میں لا افسران کے طور پر تعینات ہوں گے۔
یاد رہے کہ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد یہ پیشرفت سامنے آئی ہے۔