(ویب ڈیسک ) کراچی کی 20 اہم شاہراہوں پر 2 اور 4 سیٹر رکشوں کے داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی کی سفارش پرشہر میں رکشوں کی آمد و رفت محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔جس کے مطابق کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کمشنر کراچی نے سیکشن 144 کے تحت پابندی نافذ کردی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہر میں رکشوں کی پابندی کا دائرہ بڑھا کر مجموعی طور پر 26 مرکزی شاہراہوں تک کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شاہراہ فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ تک رکشوں کی مکمل ممانعت فوری طور پر نافذ العمل کی جائے۔
ان شاہراہوں میں شاہراہ فیصل سمیت، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہِ قائدین، شیر شاہ سوری روڈ، شہید ملت روڈ، عبداللہ ہارون روڈ سے لے کر 2 تلوار، شاہراہ فردوسی، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، راشد منہاس، ماڑی پور روڈ، شاہراہِ پاکستان، حب روڈ، قائد آباد سے لانڈھی 89، یونیورسٹی روڈ، کورنگی روڈ (ایف ٹی سی سے لے کر قیوم آباد)، کورنگی روڈ (قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ)، اورنگی روڈ، سپر ہائی وے سے ملیر ہالٹ، سرجانی سے سہراب گوٹھ شامل ہیں۔