(ویب ڈیسک ) کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کپڑوں کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کی عمارت ایک حصہ منہدم ہوگیا۔
ترجمان ریکسیو 1122 کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 2 فائر فائٹرز زخمی ہو گئے۔دونوں زخمی فائر فائٹرز عبدالرب اور منصور کو 1122 ایمبولینس میں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ آگ پرجلد سے جلد قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔وزیر اعلی مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آس پاس کی فیکٹریوں تک آگ کو پھیلنے سے روکا جائے،واقعہ کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے۔