سینیٹر فیصل واوڈا کی سہیل آفریدی سے متعلق کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی

سینیٹر فیصل واوڈا کی سہیل آفریدی سے متعلق کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی

ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے گزشتہ روز کہا تھا وزیرٍ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی آج بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی۔

ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میری بات پوری ہوئی اور آج وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا اگر وزیرِ اعلیٰ نے انچ برابر کوئی ہڑا ہُڑی کی تو بچی کچھی سیاست بھی گورنر راج سے ختم کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل واوڈا نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی،  اگر مزید گند کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں گورنر راج کےلیے تیار ہو جائیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 9 مئی کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، کل سے اگلے ہفتے تک سب کو پتہ چل جائے گا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔

Watch Live Public News