(ویب ڈیسک )گزشتہ سات دنوں میں ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ریسکیو اور کنٹرول روم ڈیٹا کے مطابق جان لیوا حادثات میں 70٪ سے زائد کمی آئی ہے۔ پنجاب کے 27 اضلاع میں ایک بھی جان لیوا حادثہ رپورٹ نہیں ہوا۔شہری علاقوں میں جان لیوا حادثات سات روز میں کم ہو کر صرف 17 رہ گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی مہم کے بعد عام حادثات میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد شہری جانوں کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ پنجاب میں ہر سال 5 ہزار سے زائد شہری حادثات میں جان گنواتے ہیں۔ آئیں، ٹریفک قوانین پر عمل کرکے مہم کو کامیاب بنائیں۔