ویب ڈیسک: معروف بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے فروری 2026 میں اداکار دیوراکونڈا سے شادی کی خبروں پر مبہم ردعمل دے دیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے 3 اکتوبر 2025 کو ایک نجی تقریب میں منگنی کی تھی جبکہ جوڑا سال 2026 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا فروری 2026 میں شادی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ریاست راجستھان میں شادی سے متعلق قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں تاہم اداکارہ نے شادی سے متعلق خبروں کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی ہے۔
حالیہ انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق سوال پر رشمیکا مندانا کا ردعمل مبہم تھا جس نے مداحوں کو تذبذب کا شکار کر ڈالا۔
بھارتی اداکارہ نے سوال کے جواب میں کہا کہ مداحوں یا میڈیا سے کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے وقت لینا پسند کروں گی، میں شادی کے بارے میں نہ تو تصدیق کرنا چاہتی ہوں اور نہ ہی تردید، جب بات کرنے کا وقت آئے گا تو ہم خود بتا دیں گے۔
واضح رہے کہ دونوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 2018 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، وہ اکثر ایک ہی مقامات سے چھٹیوں کی تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں لیکن کبھی ساتھ نظر نہیں آئے۔
2024 میں دونوں نے الگ الگ مواقع پر اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ سنگل نہیں ہیں لیکن انہوں نے یہ بھی واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔