معروف ٹک ٹاکر ’پیاری مریم‘ کی آخری ویڈیوز، دیکھنے والے افسردہ ہوگئے

معروف ٹک ٹاکر ’پیاری مریم‘ کی آخری ویڈیوز، دیکھنے والے افسردہ ہوگئے

ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاکرپیاری مریم‘ کی انتقال سے قبل بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس کو دیکھنے والے بھی غمگین ہوگئے، خوشیوں والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

ایک ویڈیو میں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر مریم اپنے چاہنے والوں سے اپنی خوشیوں شیئر کرتے ہوئے عاجزی کے ساتھ دعا کی درخواست کررہی ہے، مریم نے کہا انشااللہ کسی نہ کسی تو آمین قبول ہوگی، اور اللہ تعالیٰ ہمیں خوشخبری سے نواز دے، جو بھی میرا یہ ویلاگ دیکھ رہا بیشک یہ ویڈیو آپکو یوٹیوب، ٹک ٹاک، انسٹاگرام یا فیس بک  پر نظر آئی ہے یہ دعا کرنی ہے اللہ تعالیٰ پیاری مریم کو، میرے شوہر اور ہماری پوری فیملی کو یہ خوشیوں دیکھنا نصیب کرے۔

ایک دوسری ویڈیو میں ’ پیاری مریم‘ کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ننھے مہمان کی آمد سے قبل اُس کی شاپنگ کی چیریں دکھا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم بچے کی پیدائش کے دوران انتقال کر گئیں، مریم کے انسٹاگرام    اکاؤنٹ سے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ان کی انتقال کی خبر دی گئی۔اسٹوری میں کہا گیا ہے کہ پیاری مریم اللہ کو پیاری ہو گئیں ہیں اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی درخواست بھی کی گئی۔

Watch Live Public News