سب ٹھیک ہے،پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سب ٹھیک ہے،پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

(ویب ڈیسک ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔

ایوان صدر میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سب ٹھیک ہے سب آپ کے سامنے ہے،چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔

قبل ازیں  وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہو گا۔

Watch Live Public News