وزیراعظم کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو مبارکباد

وزیراعظم کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو مبارکباد

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد، وزیراعظم  نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے ؛ ملک کا دفاع مزید بہتر ہو گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔

فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہء حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا  اور پاکستان کو عزت ملی۔

وزیراعظم نے چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو  کو بھی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاکستان فضائیہ نے معرکہء حق میں شاندار پیشہ ورانہ کا صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے جنگی ہوائی جہاز تباہ کئے اور دشمن پر اپنی دھاک بٹھائی ۔

پاکستان کے دفاع، ترقی و خوشحالی کے لئے ملک کے تمام ادارے مل کر کام کریں گے ، ملک کے دفاع کو مل کر ناقابل تسخیر بنائیں گے.

Watch Live Public News