گورنر پنجاب نے بھارتی کسانوں کے خلاف مودی کے بدترین سلوک کی ویڈیو شیئر کردی

گورنر پنجاب نے بھارتی کسانوں کے خلاف مودی کے بدترین سلوک کی ویڈیو شیئر کردی

پبلک نیوز: گورنر پنجاب نے بھارتی کسانوں کے خلاف مودی کے بدترین سلوک کی ویڈیو شیئر کردی، ویڈیو میں بھارتی رپورٹر نے بھارت میں لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کا پول کھول دیا، چودھری سرور نے کہا ہے کہ جمہوریت کےدعویدار بھارت میں حقوق کی بات کرنا جرم بن چکا ہے۔

گورنر پنجاب نے بھارتی کسانوں کے خلاف مودی کے بدترین سلوک کی ویڈیو شیئر کردی، گور نر پنجاب نے اپنے جاری کردہ ٹویٹ میں کہنا تھا کہ جمہوریت کے دعویدار

بھارت میں حقوق کی بات کر نا جر م بن چکا ہے، بھارتی کسانوں کے ساتھ دہشت گرد مودی مجرموں جیساسلوک کر رہا ہے۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مودی کسانوں کی آواز دبانے کیلئے بھارت کے اندر بھی کشمیر جیسا کرفیو لگارہا ہے، بھارت میں انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں بدتر ین ظلم کی انتہا ہو رہی ہے، مخالفین کے ٹویٹر اکائونٹس بنداور میڈیا پر پابندیاں بھارت کا اصل چہرہ ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔